12:44 , 8 نومبر 2025
Watch Live

محکمہ تعلیم کا گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم اعلان

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم تعطیلات پہلے شروع کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ سے چھٹیوں کے شیڈول کی منظوری طلب کر لی ہے۔ سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے مطابق، اگر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو تعطیلات مقررہ تاریخ سے پہلے دی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ بڑھتے درجہ حرارت کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں پہلے ہی 30 منٹ کی کمی کی جا چکی ہے، جو 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔

والدین کی جانب سے بچوں کی صحت کے تحفظ کیلئے چھٹیاں جلد دینے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION